امریکہ ایران جنگ،پاکستان ثالثی کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایران پرحملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننے کا خواہاں ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کے حل کیلئے کامیابی سے ثالثی کاکردار ادا کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے طالبان کا اسپتال پر بمباری کاالزام بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فوج کے حملے دہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پرمرکوز رہے، افغان طالبان پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلاچکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں