فیصل آباد میں عیدپر 1300 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے جامع ٹریفک پلان بسلسلہ عید الفطر جاری کر دیا اس خصوصی پلان کے تحت 1300سے زائد نفری مختلف شفٹس میں فرائض منصبی سرانجام دے گی جبکہ مختلف اوقات میں 74سے زائد ون ویلرز اور خطرناک اندازے ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے سکواڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے سڑکوں پر کسی قسم کی بھی تیز رفتاری خطرناک انداز ڈرائیونگ ون ویلنگ، ہلڑ بازی، کم عمری میں ڈرائیونگ اور بانسریاں نکال کے گاڑیاں چلانا کسی صورت برداشت نہیں۔ شہری سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے عید کی خوشیاں منائیں سڑکوں پر تمام روڈ یوزرز کی زندگیوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس متحرک ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے پلان کے اجرا کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات سے لے کر عید کے تمام ایام میں ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تمام اہم سڑکوں، چوکوں اور تفریحی مقامات کے علاوہ قبرستانوں کے باہر موجود رہے گی شہریوں کو پارکنگ کے علاوہ سڑکوں پر دیگر تمام ٹریفک کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں