فیول کادڈپر پٹرول کی فروخت پر غور

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تیل کی قیمتوں میں عالمی اضافے اور خطے میں جاری جنگ کے تناظر میں حکومت راشن کارڈ طرز پر فیول راشننگ شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ تجاویز تیار ہو چکی ہیں، البتہ وزیراعظم سے مشاورت کر رہے ہیں، کسی بھی وقت فیصلے پر عملدرآمد ہو سکتا ہے۔ موٹرویز پر ایک ہی گاڑی ایک ہفتے میں ایک بار یا مہینے میں 3بار سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔ بڑی لگژری گاڑی کو پٹرول ایک حد سے زیادہ نہیں دیا جائیگا۔ عام گاڑیوں کو بھی 20لیٹر سے زیادہ پٹرول نہ دینے پر غور ہو رہا ہے۔ اگرچہ حکومتی سطح پر پٹرول بچت شروع ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ بھی پٹرول بچت کی دیگر تجاویز بھی تیار ہیں۔ 60ء اور 70ء کی دہائیوں میں چینی’ آٹا کی تقسیم راشن کارڈ کے ذریعے ہوتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں