سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس میں3فیصد اضافہ

کراچی (بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث انڈیکس تقریبا 3 فیصد اوپر چلا گیا۔پی ایس ایکس کا 100انڈیکس کاروبار کے دوران 2297پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 55ہزار 37پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1لاکھ 54ہزار 969کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1لاکھ 57ہزار 442کی بلندی پر بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر 5 دن حملہ مخر کرنے پر یورپ اور امریکا کے بعد ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان ہے۔جاپان کا نکئی 0.75 فیصد جبکہ کورین کاسپی ڈھائی فیصد مثبت ہے۔ شنگھائی اسٹاک ایک فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی سوا فیصد اوپر چلا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں