فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کی تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 5 دسمبر2025ء کو ہوئی۔فاطمہ اور کنور ارسلان نے بیٹی ازنیرا اور بیٹوں المیر اور مہبیر کے ساتھ فیملی فوٹو شیئر کیا۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بیٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں اور اسے والد سے ملایا جارہا ہے۔ایک مداح نے لکھا کہ ماشا اللہ آپ کے تمام بچوں کی آنکھیں خوبصورت اور پرکشش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں