مبینہ پولیس مقابلے میں منشیات فروش ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے جو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام زمانہ منشیات فروش بتایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تقریبا 11 بجے صدیق آباد اسٹاپ پیرمحل رجانہ روڈ پر پیش آیا، جہاں سی سی ڈی ٹیم نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو تین ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں