پیرس (سپورٹس نیوز)فرانس کے اسٹرائیکر کائلیان ایمباپے نے کہا ہے کہ وہ اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریال میڈرڈ کے کھلاڑی کائلیان ایمباپے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس سیزن کے باقی تمام میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں تاکہ وہ ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری کر سکیں۔




