ایم ڈی واسا نے31مارچ تک مین ہولز کی جئو ٹیگنگ مکمل کرنیکی ڈیڈلائن دیدی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے31مارچ تک مین ہولز کی جیو ٹیگنگ مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن دیدی اور واضح کیا کہ یکم اپریل سے مین ہولز سے متعلقہ امور کی نگرا نی ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے کی جائے گی۔ آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے افسران کے اجلاس کی صدا ر ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام سیوریج سسٹم کے مین ہولز کی جیو ٹیگنگ کا عمل جاری ہے جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس لئے اب آپ کے پاس 31مارچ تک کی مہلت ہے اور اس دوران آپ اپنی متعلقہ سب ڈویژن میں مین ہول کی جیوٹیگنگ کو ہر صورت میں مکمل کریں تاکہ یکم اپریل سے جیو ٹیگنگ کی ہاسنگ ڈیپارٹمنٹ سے مانیٹرنگ شروع کی جا سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ اب مین ہول ایک فنگر کلک پر اعلی حکام کے سامنے ہونگے اس صورت میں کسی جگہ بھی مین ہول مسنگ نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی سیوریج اوور فلو ہونے کی شکایات پینڈنگ رہنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج آپریشنز سے متعلقہ جو چھوٹی پائپ لائنز سیٹلڈ ہیں ان کی مرمت کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ متعلقہ علاقہ کے سیوریج آپریشنز متاثر نہ ہوں کیونکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی ڈیلیوری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں