صفدر آباد کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار

صفدرآباد(نامہ نگار)کارخانہ بازار، میلاد چوک تا یو بی ایل چوک،گوشت بازار، ریلوے روڈاورکمیٹی رودڈتجاوزات نے پھر سر اٹھا لیا،حکومت مستقل بنیادوں پر ناجائز تجاوزا ت کو جڑوں سے ختم کرے ،ڈیلی بزنس رپور ٹ سے ملاقات میں شہریوں کا اظہار خیال۔شہری اویس انجم نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کا ایک بار پھر زوروشور سے سر اٹھانا اس امر کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ نے تاجروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جو کہ انتظامیہ کی مکمل طور پر بڑی ناکامی ہے۔بیرون ممالک کے عوام کو اپنے ملک کی عزت کا خیال رہتا ہے جبکہ ہمارے ملک میںلوگ قانون شکنی کر کے قہقہے لگاتے ہیں۔یہ قوم کب سمجھے گی،لوگ کب سے قانون پر عملدرآمد کو اپنا فرض خیال کریں گے۔کیا اس قوم کو امریکہ سے لوگ آکر سمجھائیں گے۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ شروع ہی سے اس قوم نے اپنی من مانیاں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے اگر برائی کو شروع ہوتے ہی ماردیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔ایک شہری حسنین نے کہا کہ لگتا ہے کہ تحصیل صفدرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر اسلم عدیل نے خود کو آئیسولیٹ کر رکھا ہے اسی لئے انہوں نے بازاروں میں آکر صورتحال کا جائزہ لینا بند کیا ہوا ہے۔کارخانہ بازار سمیت گوشت بازار،ریلوے روڈ اور کمیٹی روڈ پر لوگوںنے اپنی دکانوںسے کئی کئی فٹ باہر تک تھڑے بنا کر ناجائز تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں،بازار میں لگی ٹف ٹائلوں پر اپنی مرضی سے سیمینٹڈ تھڑے ڈھلوان دار بنا رکھے ہیں جس سے شہر کی خوبصورت کی شکل ہی بگڑ چکی ہے۔ان کو کوئی انتظامیہ پوچھنے کو تیار نہیں۔یہ سب کیا ہے؟گوشت بازار کی بہت بری حالت ہے،فٹ پاتھوں پر قبضہ ہو چکا ہے ،قبضہ ویسے تو شہر کے سب بازاروں میں صاف دکھائی دے رہا ہے ۔نظر نہیںآتا تو صرف میونسپل کمیٹی والوں ،اے سی اور انتظامیہ کو ،باقی ساری عوام روزانہ یہ منظر دیکھتی ہے لیکن کر کچھ نہیں سکتی کیونکہ ان کے پاس اختیارات نہیںہیںجس کے پاس پاور ہے وہ آئیسو لیٹ ہو چکے۔انتظامیہ والو جاگو ،آنکھیں کھولو اور اپنا کردار ایمانداری سے سر انجام دو۔اپنے آپ پر ظلم نہ کرو ایک دن اللہ کو بھی جواب دینا ہے ۔بازار کھلے کروائو لوگوں کی تکالیف کم کرو۔قانون شکنوں پر گرفت رکھو۔یہ باتیں شہریوں کی ہیں جو انہوںنے میڈیا سے کی ہیں ۔شہری ٹیکس دیتے ہیں بات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں