کمشنر کی ہدایت پر شجرکاری کمیٹی کا اجلاس،DGایف ڈی اے آصف چوہدری کی زیر صدارت عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر قائم شجرکاری کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی صدارت میں کمشنر آفس میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں کالجز،سکول ایجوکیشن ،ہیلتھ اتھارٹی،ہارٹیکلچر ایجنسی، ایجوکیشن بورڈ سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شجرکاری مہم کے اہداف اور عملی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام محکموں سے کہا کہ وہ سرکاری رہائش گاہوں،تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں پلانٹیشن کے لئے تمام انتظامی اور عملی تیاریاں مکمل کریں تاکہ شہر بھر میں قد آور ایک لاکھ پودے لگاکر ماحول کو تروتازہ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد نے شجرکاری مہم کے تحت زمینی حقائق کے مطابق پلانٹیشن کے لئے واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں اور ہر محکمہ مختص کردہ ہدف کے مطابق پودوں کا اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری پر تحریک کی صورت میں عملدرآمد ہونا چاہیے اور لگائے جانے والے پودوں کی بقا اور بہتر نشوونما کے لیے مثر دیکھ بھال، پانی کی فراہمی اور نگہداشت کے مستقل اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ شجرکاری مہم دیرپا اور کامیاب ثابت ہو سکے۔اجلاس میں محکموں نے پودوں کے بندوبست،جگہوں کے انتخاب اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں