ایران کا جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے سے نکلنے پر غور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے سے نکلنے پر غور شروع کردیا،ایرانی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے حکومت پر این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔ایرانی میڈیا کاکہنا ہے کہ این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کو پرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی ملے،ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پرامریکا اوراسرائیل کے حملے جاری ہیں، آئی اے ای اے مذمت تک نہیں کر رہی۔ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی سے بچنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں