28روز میں جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ

کراچی (بیوروچیف) ملک میں 28دنوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں باراضافہ ہو گیا۔ کمرشل طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں5روپے مزید اضافہ کرد یا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 476 روپے 97پیسے کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی فی لیٹرقیمت میں 288روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188روپے لیٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں