پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب (اداریہ)

اسلام آباد میں سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت کی سازش بے نقاب ہو گئی’ پاکستان کی عالمی اہمیت سے خائف بھارت دنیا کے امن کا دشمن بن گیا افغانستان کے ساتھ مل کر بھارت کا اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن حملہ کر دیا گیا ہے مشرق وسطیٰ میں امن کی پاکستانی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا، خفیہ ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کے ذریعے ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف منظم اور اسٹریٹجک پروپیگنڈہ آپریشن لانچ کیا گیا۔ جعلی ایرانی شناختوں کے ذریعے پاکستان میں نفرت پھیلانے کا بیانیہ گھڑنے کا انکشاف ہوا ہے ڈس انفارمیشن مہم کا آغاز ایران ٹی وی اور آئی این این ایران نیوز جیسے گھوسٹ ایکس اکائونٹ سے کیا گیا، پاکستان پر امریکہ کیلئے تیل ترسیل کا جھوٹا الزام لگا کر نفرت انگیز پراپیگنڈے کو بنیاد فراہم کی گئی ایرانی شناخت رکھنے والے درجنوں اکائونٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ کئے جا رہے ہیں بیانیہ تشکیل دینے والے اکائونٹس بھارت جبکہ پراپیگنڈے کے پھیلائو والے اکائونٹس افغانستان سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکائونٹس کے ذریعے پھیلا گیا افغان نیٹ ورک کو بطور (افزودگی) استعمال کرنے کا ثبوت بھی سامنے آ گیا۔ بھارتی ڈس انفارمیشن حملے کا مقصد امن کوششوں کے کلیدی کردار پاکستان کو متنازعہ بنانا تھا اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکائونٹس بھارتی نکلے بھارتی اکائونٹس کے ذریعے کی گئی سازش میں (ٹائمز آف ایران نیوز) مرکزی پراپیگنڈہ ہب قرار بھارت سے آپریٹ ہونے والا پلیٹ فارم عالمی سطح پر جھوٹ پھیلاتا رہا ماہرین کی تحقیقات میں (AMPLIFIERPROLIFERATOLNITIAOR) ماڈل کے تحت مکمل انفارمیشن وار بے نقاب ہو گئی یہ مربوط ومرحلہ وار حکمت عملی سے جھوٹ کو سچ کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ پاکستان کو ایران مخالف اور مغربی ایجنڈے کا حصہ دکھانے کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے عالم اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ ڈس انفارمیشن حملہ مشرق وسطی میں جنگ کے پھیلائو کو ہوا دینے کی کوشش ہے،، بھارت ازل سے پاکستان کا دشمن اور سازشی ہے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اس وقت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے بھارت نے پاکستان کے خلاف نئی سازش شروع کر رکھی ہیں مگر بھارت کی سازشیں ماضی میں بھی بے نقاب ہوتی رہی ہیں آئندہ بھی بے نقاب ہوتی رہیں گی اس وقت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کا اہم کردار ہے اور یہ بات بھارت کیلئے سردرد بنی ہے اور وہ سازشوں کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بھونڈی کوششیں کر رہا ہے جس میں کبھی اسے کامیابی نہیں ملے گی!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں