کوئٹہ (بیوروچیف) کوئٹہ سے آج اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق ٹرین سروسریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے معطل کی گئی ہے۔دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک چلایا جائے گا۔بولان میل اور چمن کے لیے پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔




