پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک بڑھ گیا،مشیر وزیر خزانہ

اسلام آباد (بیوروچیف) مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا24 دن کا سٹاک تھا، جو اب4ہفتوں کا ہو گیا ہے، مارچ اور اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ہمارے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں، ایران نے ہمارے جہاز ترجیح بنیاد پر چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔ مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کم کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ دی گئی ہے، کفایت شعاری کی مثال حکومت بھی قائم کر رہی ہے، عوام بھی ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں