50ہزار طلبہ کیلئے آئی ٹی پروگرام بحال کرنیکا اعلان

کراچی (بیوروچیف) سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی تعلیم سے متعلق اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کو بڑی یقین دہانی کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی پروگرام سے وابستہ50ہزار طلبہ پریشان نہ ہوں، یہ منصوبہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور جلد ہی کلاسز بحال کر دی جائیں گی۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے موجودہ گورنر نہال ہاشمی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی ٹیم گورنر ہاس کراچی میں آ کر پروگرام کو دوبارہ فعال کرے گی۔ان کے مطابق وہی مقام ایک بار پھر آئی ٹی تعلیم کا مرکز بنے گا جہاں طلبہ اپنی کلاسز جاری رکھ سکیں گے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ طلبہ کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے سرٹیفیکیٹس نہیں مل جاتے۔انہوں نے پروگرام میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ شدید علالت کا شکار ہیں، جس کے باعث وہ وطن واپس آ کر ان کی دیکھ بھال میں مصروف رہے، تاہم اب اس تعلیمی منصوبے کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں