62وارداتیں،مبینہ مقابلہ میں ڈاکو ہلاک،کھیتوں سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی، قیمتی سامان اوراور موبائل فونز چھین کر لے گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر لڑکی اور لڑکے کو اغوا کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 70گ ب کے عبدالغفار کے بیٹے حسیب، 92ر۔ب کے فیاض کی بیٹی (ش) کو ملزمان نعیم وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بیرون جھنگ بازار حماد علی سے38ہزار وفون، گمٹی چوک کے قریب شاہد سے 25ہزار وفون، رحمان پورہ میں طاہر محمود کے گھر کے تالے توڑ کر 60لاکھ کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے’ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رضا آباد کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، محمد آباد کے شہریار کے ہوٹل سے سامان چوری، طارق آباد کے عظیم سے نقدی، ایڈن ویلی کے خاور جاوید کے گھر سے لاکھوں کا سولر سسٹم چوری، عبداللہ گارڈن کے حمزہ سے 1لاکھ وطلائی انگوٹھی، نور پور کے قریب فہیم سے 10ہزار وفون، میاں پنڈ کے بلال کا گھر لوٹ لیا، 5ج ب کمال پور کے بلال کے ڈیرہ سے مویشی چوری، سمانہ پل کے قریب سعید کے گھر داخل ہوئے ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار ہو گئے، 202ر۔ب کے سید قادر عباس کا گھر کا صفایا کر دیا گیا، چک جھمرہ کے طاہر سے 7ہزار درہم اور نقدی لوٹ لی، 39ج ب کے یوسف کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 75ج ب میں عبدالعزیز کی دکان لوٹ لی، جھنگ روڈ پر خالد کی الیکٹرک شاپ سے سامان چوری، 275ج ب کے افتخار سے 20ہزار لوٹ لیے، شہزاد کالونی کے آکاش سے 20ہزار وفون، راجہ غضنفر کالونی کے نجم سے پرس چھین لیا، اعوان والی پلی کے قریب شکیل سے 16ہزار وفون، 226ر۔ب کے عثمان سے 30ہزار وفون، 30ج ب کے زبیر کے گھر سے بکرے چوری، 243ر۔ب کے عرفان سے39ہزار وسامان لوٹ لیا، محلہ پنچ پیر کے رمضان سے 60ہزار، بچیانہ روڈ پر وقاص سے 85ہزار وفون، 59گ ب کے اصغر علی سے 65ہزار وفون، 67گ ب کے اسلام سے 42ہزار وفون، 109گ ب کے رحمان اشرف سے 92ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پٹرول پمپ کے قریب شہروز سے 7ہزار، 357گ ب کے شہباز کے زیر تعمیر گھر سے گاڈر چوری، 390گ ب کے نذیر احمد کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، 652گ ب کے انور کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 92ر۔ب کے شاہد علی کی ڈھاری سے بکرے چوری، 61ر۔ب کے جاوید کے کھیتوں سے درخت چوری، 478گ ب کے شاہد کی حویلی سے مویشی چوری، 295گ ب کے مدثر سے 1لاکھ وفون، 427گ ب کے رحمت کا گھر لوٹ لیا، سمندری روڈ پر صلاح الدین سے 70ہزار، ٹھٹھہ اسماعیل کی زینب بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، دیگر وارداتو ں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے محمد علی، طارق آباد گلی نمبر13 سے سرفراز سہیل، افغان آباد کے ادریس عباس، جناح کالونی سے محمد عباس، منظور پارک سے امین، العزیز ہوٹل کے باہر قیصر عباس، منڈی موڑ کے قریب حیدر عباس، شمس پورہ کے اسامہ ، 441گ ب کے فرمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں اثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی جڑانوالہ کیساتھ مبینہ مقابلہ میں ریکارڈیافتہ ڈکیت ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا، کھیتوں سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد’ قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد لہولہان’ اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو بٹ مار کر بری طرح زخمی کر دیا، نوعمر لڑکی کو گندم میں رکھنے والی گولیاں فروخت کرنیوالے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج’ چالاک افراد کا کاروبار کا جھانسہ دیکر 6 شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی جڑانوالہ کے انچارج انسپکٹر عدیل شوکت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ بلال ٹائون میں موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور 237 گ ب کی طرف بھاگے، پولیس نے تعاقب کر کے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، مضروب کی شناخت ارشاد علی ولد لیاقت علی سکنہ حافظ گارڈن سٹی جڑانوالہ کے نام سے ہوئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ رسول پورہ میں بھی نامعلوم نوجوان کی کھیتوں سے نعش برآمد ہوئی، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کلیئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 66 ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان علی رضا وغیرہ نے مخالف عاصم علی کو گولی مار کر زخمی کر دیا، تاندلیانوالہ کے علاقہ 403 گ ب میں عداوت کی بناء پر مشتعل افراد خراست وغیرہ نے ابوبکر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ مریدوالہ کے علاقہ 198 گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر زین وغیرہ نے مخالف اشرف اور سمندری کے علاقہ میں مسلح ملزمان نے عبدالوہاب کو گولی مار کر زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ عثمان ٹائون کے اسلم شفیق نے بتایا کہ وہ الٰہی آباد سے موٹرسائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ عثمان ٹائون کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے روک کر اس سے نقدی اور فون چھین لیا، مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر بری طرح زخمی کر دیا، سٹی سمندری پولیس نے مہندی ٹائون کی رہائشی زرینہ کوثر نے درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ دکاندار نے اسکی نوعمر لڑکی کو بغیر تصدیق کے گندم میں رکھنے والی گولیاں دی تو لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، سمندری پولیس نے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں پیپلزکالونی کے کاشف نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم ذیشان نے کاروبار کیلئے 66لاکھ رقم ادھار لیکر واپس نہ کی۔ محلہ فتح آباد کے عمران کا کہنا ہے کہ اس نے پراپرٹی کا مشترکہ کاروبار کرنے کیلئے ملزمان عاشق علی کو 50لاکھ کی رقم امانت کے طور پر رکھوائی جو انہوں نے ہڑپ کر لی، بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے زرینہ کوثر کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم شہزاد نے کاروبار کیلئے 40لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا، کوتوالی روڈ کے عمر سہیل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم عاصم نے اس سے 20لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ غلہ منڈی کے آڑھتی محمد سلیم نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ ملزم احمد نے 20لاکھ کا مال لیکر رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں