پولیس ناکام،وارداتیں عام،مزید47مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 47 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین خواتین کو بے آبرو’ 4لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضاآباد کے علاقہ پروکیانوالہ کے فیصل کی ہمشیرہ (ج) کو اوباش ملزم اویس’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 377 گ ب کی (م) کو ملزم رنگ زیب اور تاندلیانوالہ کے علاقہ 597 گ ب کی (ز) کو ملزم عاشق نے ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے، جھنگ بازار کے علاقہ زاہد ٹائون کے ہارون کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم’ فیکٹری ایریا کے علاقہ مومن آباد کے عمیر کی ہمشیرہ (ک) ‘ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سندھو ٹائون کی شازیہ کی بیٹی (ن) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ظہور احمد کی بیٹی (ش) اور مقصود کی بیٹی (ع) کو ملزم تصور وغیرہ نے اغواء کر لیا’ نشاط آباد کے علاقہ زین ولد وزیر علی سمال انڈسٹری ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ چناب چوک خواجہ ٹریول کے قریب عثمان سکندر سے جھپٹا مار کر فون’ علی ہائوسنگ سوسائٹی میں شہناز کے گھر سے سامان چوری’ انصاری پارک کے قریب ارمان سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ رفیق کالونی کے رمضان سے نقدی’ فون’ گٹ والا کے قریب شکیل کے ڈیرہ سے گندم چوری’ شیخوپورہ پر ماجد علی سے جھپٹا مار کر فون’ نورپور کی بلقیس بی بی سے 12ہزار’ لاثانی پلی کے قریب ارشد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ صدیق آباد کے عثمان کی دکان سے قیمتی سامان چوری’ شمس آباد کے عبداﷲ سے 60ہزار لوٹ لیے’ فریدی چوک میں ذیشان سے بیگ چھین لیا’ 185 رب کے ثقلین کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 113 ج ب کے مدثر ریحان سے 65ہزار’ فون’ 110 ج ب کے شمس الحق کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان’ 125 رب کے فریاد سے 7ہزار’ فون’ 59 ج ب کے آصف کی دکان سے 20ہزار کا سامان چوری’ پینسرہ روڈ پر اکرم اور اسکی اہلیہ سے اڑھائی لاکھ’ تیس لاکھ کے زیورات لوٹ لیے’ جوالانگر کے شہباز سے 38ہزار’ فون’ حسیب شہید کالونی کے قریب اسماعیل سے 9ہزار’ پرس چھین لیا’ ہلال روڈ پر علی رضا سے موٹرسائیکل’ محمد آباد کے واجد سے 4ہزار’ فون چھین لیا’ یوسف ٹائون کے عادل سے 50ہزار’ فون’ 75 ج ب کے یونس کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے’ 273 ج ب کے رضوان سے 7ہزار وفون’ سبزی منڈی موڑ پر رمضان سے 20ہزار وفون’ 87 گ ب کے ریاض سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا’ 383 گ ب کے شوکت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 452 گ ب کے آصف علی سے 80ہزار’ 490 گ ب کے وسیم سے نقدی’ فون’ 388 گ ب کے مقصود علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کے مال واسباب لوٹ لئے گئے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے’ دندناتے ڈاکو سرراہ شہریوں کو لوٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے باسط کی بائیسیکل’ نواز ٹائون سے کاشف’ مجاہد ہسپتال سے بلال’ فیضان مدینہ کے باہر فدا حسین’ محلہ اسلم آباد کے احسان’ لال ملز چوک کے اشعر محمود’ فاروق سنٹر فیکٹری ایریا سے ظفر اشرف’ 65 گ ب کے راشد محمود’ 39 گ ب کے صدی احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں