بجلی 1روپیہ 42پیسے مہنگی

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھرکیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی، نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپیہ 42پیسے مہنگی کر دی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مہنگی کی گئی،اضافہ بجلی صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پراطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا نے فروری کی ایڈ جسٹمنٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ 63پیسے مہنگی کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں