کمشنر مسرت جبیں کا افسران کوعوامی مسائل حل کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبیں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ان سے ملاقات کی۔ چارج سنبھالتے ہی انہوں نے اپنے دفتر سمیت دیگر سرکاری دفاتر کا وزٹ اور افسران وملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی بہبود کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو مختلف شعبوں میں ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ یاد رہے کہ نئی تعینات ہونیوالی کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا تعلق 86 چک جنوبی سرگودھا سے ہے۔ ان کی پہلی پوسٹنگ بطور اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور سے ہے۔ موصوفہ ڈی او آر فیصل آباد’ ڈی ایم او سرگودھا’ ڈپٹی کمشنر خوشاب سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کلیدی عہدوں پر فرائض سرانجام دیتی ہیں اور وہ کمشنر بہاولپور اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں کہ حکومت پنجاب نے ان کا تبادلہ کمشنر فیصل آباد کر دیا گیا۔ موصوفہ سی ایس ایس کے 32 کامن سے ہے۔ انہوں نے 2004ء میں سروس کا آغاز 2004 میں کیا۔ ان کو گورنمنٹ جاب میں 22 سال ہو چکے ہیں اور گریڈ20 کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) سابق (DMG گروپ) آفیسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں