امریکی قیدیوں کی رہائی بھی مذاکراتی ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد (بیوروچیف) امریکی قیدیوں کی رہائی مذاکراتی ایجنڈے میں شامل، اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے فیصلہ کن امن مذاکرات سے عین قبل انکشاف، امریکی اخبار کا کہنا امریکی مذاکرات کار ایران سے زیرِ حراست امریکیوں کی رہائی کی درخواست کریں گے، واشنگٹن پوسٹ ہساگر بات چیت پیچیدہ ثابت ہوئی تو رہائی کا براہِ راست مطالبہ موخر بھی ہو سکتا ہے، امریکی قیدیوں کی رہائی نیک نیتی کا اشارہ، حقوق گروہوں کی امید، فرانسیسی قیدیوں کی رہائی امید کی نئی کرن۔ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے فیصلہ کن امن مذاکرات سے عین قبل یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی حراست میں موجود امریکی شہریوں کی رہائی کو باضابطہ طور پر ایجنڈے کا حصہ بنانے جا رہی ہے.ایک ایسا قدم جو نہ صرف جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ مذاکرات کے رخ کا تعین بھی کر سکتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ درخواست اس ہفتے پاکستان میں شروع ہونے والے مذاکرات کے دوران اٹھائی جائے گی، تاہم منصوبے سے آگاہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت پیچیدہ ثابت ہوئی تو رہائی کا براہِ راست مطالبہ موخر بھی ہو سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق اسلام آباد میں اس ہفتے ہونے والے امن مذاکرات میں امریکی-اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت کے دوران ٹرمپ انتظامیہ ایران سے وہاں زیرِ حراست امریکی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کرے گی، یہ بات منصوبے سے واقف افراد نے بتائی ہے۔ ان افراد کے مطابق یہ واضح نہیں کہ امریکی حکام مذاکرات کے آغاز پر ایران پر کتنا دبائو ڈالیں گے، اور اگر مذاکرات سخت ثابت ہوئے تو رہائی کی درخواست موخر بھی ہو سکتی ہے۔ اسی ہفتے اعلان کی گئی جنگ بندی پہلے ہی شدید دباو کا شکار ہے۔ انتظامیہ کے منصوبوں سے متعلق اندرونی معلومات رکھنے والے افراد نے حساس سفارت کاری کے سبب نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ تفصیلات فراہم کیں۔ انسانی حقوق گروہوں اور زیرِ حراست امریکیوں کے نمائندوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران نیک نیتی کے اشارے کے طور پر قیدیوں کو آزاد کر سکتا ہے، خصوصا ایسے وقت میں جب حال ہی میں ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو بین الاقوامی ثالثی کے بعد ملک چھوڑنے کی اجازت دی۔ گلوبل ریچ کے کیرن ریمزی نے کہا کہ امریکی شہریوں کی رہائی ایران کے لیے موجودہ کشیدگی سے نکلنے کا ایک آسان اور بے لاگ راستہ ہو سکتی ہے. وائٹ ہاوس نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔ اقوامِ متحدہ میں ایرانی مشن نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں