عاصم منیرگوگل پرسرچ کی جانیوالی شخصیات میں سرفہرست

اسلام آباد (بیوروچیف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہواہے، سید عاصم منیر24گھنٹوں میں سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ گوگل دستاویز کے مطابق ایران،امریکا مذاکرات کے تناظر میں عاصم منیر سے متعلق سرچز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق معلومات گوگل پر بڑے پیمانے پر تلاش کی جا رہی ہیں ۔گوگل دستاویز کے مطابق سید عاصم منیر کی عالمی اور علاقائی سطح پر دلچسپی میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،جے ڈی وینس کی پاکستان آمد، سفارتی مذاکرات کے حوالے سے معلومات کی تلاش میں اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں