چکوال(نامہ نگار) دھرابی پل، تلہ گنگ کے قریب ایک رکشہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 52 سالہ نسیم اختر ولد نظر حسین کو سر پر چوٹ آئی، 55 سالہ جان محمد ولد سلطان محمد کو کٹ لگے جبکہ 72 سالہ محمد امین ولد محمد خان کو جسم پر خراشیں آئیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق بلال آباد، تلہ گنگ سے بتایا جاتا ہے۔ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجہ کے لیے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔




