کراچی (بیوروچیف) ایران امریکہ اسرائیل میں عارضی جنگ بندی پر خطے کے فلائٹ آپریشن میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ گزشتہ روز بحرین اور کویت نے بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے۔ بحرین ایئرپورٹ سے پہلی بار گلف ایئر کی لندن کیلئے پرواز آپریٹ کی گئی۔ آج کا بھی شیڈول بحال ہے۔ کویت ایئرپورٹ سے ایتھوپیا کی پرواز آپریٹ کی گئی۔ گلف ایئر کی منگل سے بینکاک، کاسا بلانکا بمبئی کوچی چنئی لاہور اسلام اباد منیلا قاہرہ ایتھنز، استنبول کی پروازیں بھی شروع کی جارہی ہیں۔ ایران کی فضائی حدود تاحال بند ہے اور کمرشل پروازوں کی بحالی بھی نہیں ہوسکی ہے۔




