فائرنگ سے4پولیس اہلکار زخمی

ہنگو (نامہ نگار) ہنگو میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ سے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا۔چاروں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں