کچی آبادی شاہین آباد کینال روڈ کی دکانیں اور مکان خالی کرنے کیلئے7روز کا نوٹس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے نے کچی آبادی شاہین آباد کینال روڈ پر واقع دکانوں اور مکانوں کو خالی کرنے کیلئے 7دن کا نوٹس جاری کر دیئے اور رات کی تاریکی میں کمرشل دکانوں کو سیل کر دیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، محکمہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل لینڈاینڈ ریکوری آف پوزیشن آرڈیننس 1965کے تحت ریلوے کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں سے فوری طور پر کچی آبادیوں ریلوے اراضی وا گزار کروائی جائے۔انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد اور SHOتھانہ ریلوے امیر ساجد نے کینال روڈ پر واقع شاہین آباد کے کمرشل اور گھروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7دن کے اندر قبضہ خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے کو آئوٹ سورس کرنے پر محکمہ ریلوے کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ فیصل آباد میں ریلوے سکول اور کینال روڈ پر واقع ریلوے اراضی کو فوری خالی کروایا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلوے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل پاکستان ریلوے ، ایس پی سپیشل برانچ، آئی جی آفس پاکستان ریلوے پولیس لاہور کو اطلاع کر دی گئی، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی کینال روڈ شاہین آباد کے باسیوں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے اور سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نے شاہین آباد کے باسیوں کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مذاکرات کر کے ان کوٹائم لیکر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں