فیصل آباد میں ڈاکو راج،آج پھر63وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر63مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ اکبر آباد کے عامر شہزاد کی اہلیہ (ک) کو ملزم عثمان وغیرہ’ منصورآباد کے علاقہ 203 رب کے عمیر کی اہلیہ (الف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان’ سرگودھا روڈ کے علاقہ باغبان پورہ کے سعود کی بیٹی (ف) کو نامعلوم’ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 67 ج ب کی نبیلہ کی بیٹی (س) کو نامعلوم’ جڑانوالہ کے علاقہ 237 گ ب کے ریاض کی بیٹی (ث)’ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 378 گ ب کے احمد علی کی بیٹی (ر) کو ملزمان حیدر وغیرہ’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216 رب کے شہزاد کی اہلیہ (س) کو ملزمان رضوان وغیرہ اور گلبرگ کے علاقہ عوامی کالونی کے لطیف کا بیٹا علی عباس اور ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا کے سلیم کا بھائی گھر سے سودا سلف لینے نکلے، واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ لاری اڈا کے قریب غلام عباس سے جھپٹا مار کر فون’ جھنگ بازار کے قریب باسط سے نقدی’ فون’ میلاد روڈ پر اشفاق کے گودام سے چور ڈیڑھ کروڑ کا کپڑا لے گئے، اس نے ملزمان مراد علی’ شہباز’ علی رضا’ عبدالرحمن اور ارسلان پر شبہ کا اظہار کیا ہے’ بسم اﷲ چوک سدھوپورہ کے عمران سے 30ہزار وفون’ غوثیہ آباد کے ماجد سے 35ہزار’ فون’ ساہیانوالہ کے راشد اقبال سے 85ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ پیپلزکالونی کے شاہد حسین کے ہاسٹل سے قیمتی سامان چوری’ ایڈن گارڈن روڈ پر آصف کے بیٹے علی حسن سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ گٹ والا کے قریب افضل سے 25ہزار’ ملت چوک میں سرفراز سے ایک لاکھ 5ہزار’ موبائل فون چھین لیا’ مہندی محلہ کے محمد احد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گرین ٹائون کے قریب ڈلیوری بوائے حافظ ریاست علی سے 65ہزار اور پارسل چھین لیے’ گلستان کالونی کے عاطف کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15لاکھ کے زیورات’ نقدی اور سامان لوٹ کر لے گئے’ کلاش پارک کے قریب ہارون سے جھپٹا مار کر فون’ 185 رب کے علی رضا کی دکان سے ایک لاکھ نقدی اور سلنڈر چھین لیے’ 104 ج ب کے سعید احمد کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 126 رب کے ساحل طلال سے 25ہزار’ فون چھین لیے’ لال ملز چوک میں مقصود کی شاپ سے اڑھائی لاکھ کا کپڑا چوری’ خالد پارک کے قریب طارق سے نقدی’ فون’ ستارہ کالونی کے محمد احمد جمیل سے نقدی’ فون’ جوالانگر پھاٹک کے قریب شہزاد سے 35ہزار’ فون چھین لیا’ امتیاز ولاز کے باہر لیاقت علی سے نقدی’ فون’ نذیر سے 25ہزار’ فون’ ستارہ کالونی میں وارث کے گھر کے باہر سے لاکھوں کے 6بکرے’ 84 ج ب کے وارث کی حویلی سے مویشی چوری’ 225 رب کے امجد کے ڈیرہ سے 8لاکھ کے مویشی چوری’ 36 ج ب کے خلیل سے 6ہزار’ فون’ 60 ج ب کے علی افضل کے گھر کے باہر سے گدھا ریڑھی چوری’ 57 ج ب کے شفیق کی شاپ سے سامان چوری’ 66 ج ب بیس لائن پر غضنفر سے 25ہزار’ فون’ 81 گ ب کے عمر ذیشان سے نقدی’ فون چھین لیا’ 215 رب کے شفیع کے گھر سے زیورات’ نقدی چوری’ ستیانہ روڈ پر مرزا صدام سے 70ہزار’ فون چھین لیا’ لنک روڈ سیم پل کے قریب عامر سہیل سے 15ہزار’ فون’ 124 گ ب کے عبدالوحید سے 11ہزار’ فون’ 64 گ ب کے شبیر سے 1لاکھ روپے’ فون’ 116 گ ب کے امیر خان سے 30ہزار’ لیپ ٹاپ چھین لیا’ 374 گ ب کے طارق محمود کا گھر لوٹ لیا’ 57 رب کے تنویر احمد کی حویلی سے مویشی چوری’ 412 گ ب کے مشتاق کے ڈیرہ پر لگا ٹرانسفارمر چوری’ پنڈی شیخ موسیٰ کے غلام محمد کے ڈیرہ سے بکرے چوری’ 53 گ ب کے اﷲ رکھا کی دکان سے 2لاکھ کا سامان چوری’ ویڈیو مارکیٹ سمندری کی نگینہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 213 گ ب کے عثمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون اور وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے۔ علاوہ ازیں ریجنسی پلازہ سے علی حمزہ’ الائیڈ ہسپتال سے قمر الدین’ پیپلزکالونی نمبر1 کے عاصم ضیائ’ ڈی گرائونڈ سے شاہ محمد’ حمزہ چوک سے کاشف خان’ ابراہیم پلازہ سے حاشر’ قاسم روڈ سمندری کے رضوان’ 43 گ ب کے غلام غوث اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں