اسپین نے تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔چند روز قبل اسپین نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے تہران میں اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ تہران جا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین ہر ممکن طریقے سے امن کی کوششوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں