مشتعل ملزمان کا پولیس پارٹی پر دھاوا ‘2کانسٹیبل زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد میں نوجوان کو پکڑنے پر ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا’ ہاتھا پائی کے دوران دو کانسٹیبلان کی وردی پھاڑ دی’ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساتھی ملزم کو چھڑا کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی بابر خان نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھی کانسٹبیلان غلام مرتضیٰ اور نواز وغیرہ کے ہمراہ الٰہی آباد میں ملزم ماجد بشیر کو پکڑا تو اس کے ساتھیوں مرد وخواتین نے پولیس پارٍٹی پر دھاوا بول دیا۔ کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ کانسٹیبلان کی وردی پھاڑ دی اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساتھی ملزم ماجد کو چھڑا کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں