اسرائیلی بربریت’ غزہ میں مزید4فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے مظلوم عوام پر جاری اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی۔غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں پولیس کی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں 4فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ اکتوبر کی جنگ بندی سے اب تک 1757افراد شہید، 2111زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ میڈیا آفس کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 72ہزار 336 ہوگئی، 1لاکھ 72ہزار 213افراد زخمی ہو چکے، غزہ کا 90فیصد شہری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں