اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق کٹوتی کے بعد پی ایس ڈی پی کا حجم 837ارب روپے رہ گیا، پی ایس ڈی پی میں کٹوتی وزارت خزانہ کی طرف سے کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی مارچ میں پی ایس ڈی پی میں 100ارب روپے کی کٹوتی کی گئی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ پر 163ارب روپے کی کٹوتی ہوچکی ہے۔مارچ میں یہ کٹوتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی کے لیے کی گئی تھی، رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کا حجم ایک ہزار ارب روپے تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی، تعلیم، صحت، ریلوے، ہاسنگ، آئی ٹی و ٹیلی کام اور تمام شعبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔




