لاہور (بیورچیف) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی۔ بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا جس کے باعث پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 2کے بجائے 6، 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رات کو بجلی بند ہونے سے شہریوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔




