فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حد بندی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندی کا عمل 10اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے انتظامی امور کے ابتدائی مراحل آج مکمل ہو جائیں گے،حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20سے 21اپریل کے درمیان جاری کی جائے گی۔ حلقہ بندیوں کی فہرست برائے اعتراضات 25مئی کو جاری کی جائے گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26مئی سے 23جون تک دائر کیے جا سکیں گے۔ عوام کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو 22 جولائی تک دور کر دیا جائے گا، حلقہ بندی کمیٹیوں کو 4اگست تک حکام کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں یونین کونسلز کی حتمی فہرست 10اگست تک جاری کر دی جائے گی۔




