کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی’2000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ70ہزار899پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 519 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ چین کے شنگھائی انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی مارکیٹس میں بھی معمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔




