کراچی (بیوروچیف) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت91ڈالر سے اوپر چلی گئی،برطانوی برینٹ کروڈ آئل94ڈالرفی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے دوسری جانب ایشائی اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھی جارہی ہے،ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا،جبکہ جنوبی کورین اسٹاک انڈیکس میں ایک اعشاریہ 78فیصد اضافہ ہوا،ہانگ کانگ ملائیشیا، تائیوان اور شنگھائی کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان ہے۔




