ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے اورپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پرٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ متعلقہ افسران کو نئے کرایوں کی لسٹ جاری کرانے کا حکم دیاگیاہے۔وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کاکہناہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی محنت نے پاکستان کو سرخرو کر دیا،آج پوری دنیا میں پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو سراہا جارہا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق بہت جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے مسافروں کو مزید ریلیف حاصل ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روزانہ لاکھوں افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق چند ہفتوں میں مزید 10اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلا دی جائیں گی،عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں