کرکٹ کھیلتے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اٹک (نامہ نگار) اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر ریلوے گرائونڈ بسال میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا ،اس دوران اس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں