اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے20اپریل2026 کو اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور متعلقہ فریقین کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کے لیے جاری ورک فرام ہوم ہدایات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لیے آج پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم کا اعلان کیا ہے۔کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے گھر سے کام کریں گے، تاہم افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔




