پوپ لیو کی ایران پر حملوں کی پھر مخالفت

ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے مسئلے کا پرامن حل نکالنے پر زور دیا ہے۔عالمی رہنماں کو مخاطب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ صرف مذاکرات کی طرف واپسی کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی جان خطرے میں ہے، یہ بین الاقوامی قانونی مسائل سے بڑھ کر اخلاقی مسئلہ ہے۔پوپ لیو کا کہنا تھا کہ کہا یہ عالمی رہنماوں کی ذمہ داری ہے کہ تشدد اور جنگ روک کر امن کا راستہ تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے میز پر بیٹھیں نہ کہ اس میز پر جہاں ہتھیار بنانے اور مہلک اقدامات کے فیصلے ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر منصفانہ جنگ صرف بڑھ رہی ہے، اس سے کچھ حاصل نہیں، مشرق وسطی کی صورتِ حال عالمی معاشی اور توانائی کے بحران کے ساتھ نفرت کو بھی ہوا دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں