مودی کی نااہلی،بھارت عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کا بھٹہ بٹھانے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کردی۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33)2028 کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی بھارتی جریدے کے مطابق یہ فیصلہ ایک یوٹرن ثابت ہوا کیونکہ مودی نے 2023میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں2028کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی۔یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی2035 کے لیے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2ڈیڈلائنزکو نظر انداز کرچکا ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارتی دعوں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔واضح رہے کہ دہلی اپنی فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست اورخطے بھرکے ماحول کو بھی نقصان پہنچارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں