شہباز شریف کو صدر یورپی کونسل کا ٹیلی فون

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ٹیلی فون کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے صدر یورپی کونسل کو پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں