فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 193 رب میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دولہا کا بھائی سمیت 2باراتی لہولہان’ چالاک ملزمان کا4شہریوں کیساتھ 5کروڑ کا فراڈ’ آئس بار اور قحبہ خانہ میں رنگ رلیاں مناتے2جوڑے گرفتار’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 193 رب میں اسلم شمسی کی بارات آئی تو مبینہ طور پر پیسے لٹانے پر مسلح افراد شکیل ولد مشتاق وغیرہ نے فائرنگ کر دی تو گولیاں لگنے سے دولہا کا بھائی منیر احمد ولد سردار شمسی اور باراتی راشد ولد منگتا بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ باراتیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور دیگر نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جبکہ پیپلزکالونی کے رہائشی چوہدری ساجد بشیر نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم نوید نے کاروبار کیلئے 3کروڑ کی رقم حاصل کی، بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ غلام محمد آباد کے عامر اقبال کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم ساجد نے بھی کاروبار کیلئے ایک کروڑ 70لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک کے شاکر کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم نے 20لاکھ لیکر واپس نہ کئے اور مدینہ ٹائون سوساں روڈ کے زکریا سے ملزم اویس نے 12لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ علاوہ ازیںفیکٹری ایریا پولیس نے جھنگ روڈ پر آصف آئس بار اینڈ جوس کارنر پر چھاپہ مارا تو کیبن میں جوڑے فحش حرکات کر رہے تھے جبکہ شاہد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس بار کا مالک آصف اور دیگر فرار ہو گئے۔ بٹالہ کالونی کے سب سب انسپکٹرظفر اللہ کو اطلاع ملی تھی کہ سلمیٰ ٹائون میں نمرہ نامی خاتون نے قحبہ خانہ کھول رکھا ہے اور مرد و خواتین کو دعوت گناہ دیتی ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے نمرہ بی بی اور یاسر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




