بارش کی بوندیں دل کی دھڑکن کیسے بہتر بناتی ہیں؟

بارش کی خاص قسم کی خوشبو سے لے کر اس کی بوندوں میں موجود ذرات ہمارے جسم کے لیے کچھ دلچسپ فوائد بھی رکھتے ہیں اور خاص طور پر جب یہ ہمارے مزاج سے مطابقت رکھتی ہو۔ بارش اور اس کے ہمارے مزاج پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ صرف بارش ہی واحد فائدہ نہیں بلکہ تحقیق سے پتہ چلتا ہیکہ بارش ہوا سے نقصان دہ مادوں کو بھی خارج کرتی ہے جبکہ اس کی خوشبو ہماری یادوں کو بھی تازہ کرتی ہے۔ جس سے دل کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے بارش کے دوران ہوا میں خاص قسم کے ذرات بنتے ہیں جنہیںنیگٹو ایئر آئنز (Negative Air lons)کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت بنتے ہیں جب بارش کے قطرے آپس میں یا زمین سے ٹکرا کر جذب ہوتے ہیں۔نیگٹو ایئر آئنز دماغ پر اچھا اثر ڈالتے ہیں اور خوشی کے ہارمون سیروٹونن کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں جو دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دماغ بارش کے وقت سکون اور خوشی محسوس کرتا ہے۔کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ مثبت اثرات خون میں آکسیجن کی سطح کو بڑھانے والے نیگٹو ایئر آئنز کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں موڈ مثبت ہوتا ہے اور یہ اس طرح کا احساس ہوتا ہے جب آپ ورزش کے بعد خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔لیکن تاحال اس کی مزید وضاحت کے لیے کوئی حتمی شواہد نہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل ٹیہن کے مطابق تیز بارش میں تقریبا ًاتنی ہی مقدار میں نیگٹو آئنز بنتے ہیں جتنے ہائی وولٹیج مشینیں پیدا کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی تحقیق نہیں ہوئی جو براہ راست یہ ثابت کرے کہ بارش میں وقت گزارنے سے موڈ واقعی بدلتا ہے یا بہتر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں