خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

دبئی /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /بیورو چیف ) مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور اہم بحری راستوں پر ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بڑی طاقتوں کے درمیان پیش رفت نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ رہی ہے، جس کے اثرات تیل کی قیمتوں پر واضح دکھائی دے رہے ہیں۔بین الاقوامی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہیجبکہ وقت کے ساتھ قیمتوں میں مزید اضافے کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد یہ 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2.87 فیصد اضافے کے بعد 94 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔اسی طرح ابوظہبی کا مربان کروڈ بھی 4.88 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا پہنچا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے توانائی بحران کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں