لاہور (بیوروچیف) صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025آرڈیننس کثرت رائے سے منظور ہوگیا ۔ آرڈیننس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں کمی کی تجویز دی گئی۔صوبائی موٹر وہیکل2025ء آرڈیننس ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دینگے۔ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور ہوگیاقائمہ کمیٹی داخلہ سے چالانوں میں کمی 1 اپریل کو منظور ترامیم ایوان سے بھی منظور ہوا۔ متن کے مطابق موٹر سائیکل کے چند چالان 2ہزار سے کم کر کے 1ہزار روپے ہوں گے، موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے کا ہو گا، رکشے کا چند خلاف ورزیوں پرچالان 3 سے 1 ہزار روپے کر دیاگیا۔رکشہ ڈرائیورکی سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا۔کار اور جیپ کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے ہوگیا۔ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گاڑیوں کا 5 ہزار جرمانہ برقرار رہے گا۔موٹر سائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا،2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار ہوگیا۔2 ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو گا۔مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا۔ٹرک ،بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 10 ہزار کر دیا گیا۔




