مچھر مار سپرے نہ کرنے پر شہری عدالت پہنچ گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار سپرے نہ کرنے پر ممبر بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ غضنفر علی اعوان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/بااختیار جسٹس آف پیس کی عدالت میں رٹ دائر کر دی، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کو طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے ممبر غضنفر علی اعوان ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/بااختیار جسٹس آف پیس جڑانوالہ کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ،چیف آفیسر سمیت دیگران کی جانب سے مچھر مار سپرے نہ کروایا گیا ہے جسکے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے جبکہ سائل خود بھی مچھروں کی وجہ سے بیمار ہو چکا ہے ،ایڈووکیٹ غضنفر علی اعوان ایڈووکیٹ نے مزید موقف اختیار کیا کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے تاحال مچھر مار سپرے نہ کرنا انتہائی گھنانا اور شرمناک فعل ہے لہٰذا مذکوران کو پابند کیا جائے کہ جڑانوالہ اندرون شہر کے تمام علاقہ جات میں مچھر مار سپرے کیا جائے،رٹ پٹیشن پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جڑانوالہ کو 27 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں