سونے کی قیمت میں کمی

کراچی (بیوروچیف) گزشتہ 5روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں15ہزار 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900روپے کی کمی ہوئی جس سے 24قیراط کے حامل سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 862روپے ہوگئی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 486روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 20ہزار 835روپے ہوگئی۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 279روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 85 ہزار 779روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 142روپے کی کمی سے 7 ہزار 957روپے جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6 ہزار 821روپے کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روز کی بات کی جائے تو سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900روپے کی کمی ہوئی، اسی طرح جمعرات 23اپریل کو سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200روپے کی کمی ہوئی،بدھ کے روز سونے کی قیمت 1 ہزار 200روپے تک گری، منگل 21اپریل کو سونے کی قیمت میں 1ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 20 اپریل پیر کے روز سونا 4 ہزار 900روپے سستا ہوا۔یوں 24 قیراط کے حامل 1تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 ہزار 200روپے کی کمی ہوئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 5روز میں سونے کی قیمت مسلسل گر رہی ہے جو بین الاقوامی سطح پر مخدوش معیشت اور ایران جنگ کے اثرات و مضمرات کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں