راستے بند’اسلام آباد میں سبزیاں اور پھل نایاب

اسلام آباد (عظیم صدیقی) مذاکراتی عمل’ وفاقی دارالحکومت میں سبزیاں فروٹ ناپید’ اشیائے صرف کی کمیابی’ راستے بند’ اکثر سرکاری ادارے ”ورک فراہم ہوم” مارکیٹیں بند’ بسوں کے اڈے بھی بند ہوئے 11 واں روز’ عوام انتہائی پریشان’ امریکی ایرانی وفود اب آ رہے ہیں، اس لئے یہ بات درست ہے کہ سکیورٹی ضروری ہے۔ لیکن گزشتہ 10 روز سے سب کچھ بند ہے اسلام آباد ریڈزون میں واقع سرینا ہوٹل کا علاقہ بند کرنا صحیح ہے لیکن اسلام آباد کے دور دراز علاقے راولپنڈی بہارہ کہو بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سبزی منڈی پنڈی اور اسلام آباد دونوں دو ہفتوں سے بند ہیں، بڑی ٹریفک نہ آنے کی وجہ سے اشیائے صرف بھی نایاب ہیں۔ صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ عوام پریشان ہیں کہ بجلی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ راستوں کی بندش اور اشیائے صرف کی نایابی سے عوام کو مذاکرات سے فائدہ ہو رہا ہے کسی کو بھی عوام کی پرواہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں