فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 202 رب بھائی والہ کا 27سالہ نوجوان علی ولد اکبر معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا۔ جسکی وجہ سے اس کا گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ شام علی کا کسی بات پر دوبارہ گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ اہل خانہ نے علم ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




