6منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری تیار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کی معروف بیٹری ساز کمپنی نے ایک نئی برقی گاڑی کی بیٹری متعارف کروادی ہے جو صرف چند منٹ میں مکمل چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے جسے اس شعبے میں بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔کمپنی کے مطابق شین شنگ نامی یہ بیٹری محض 6 منٹ 27 سیکنڈ میں 10 فیصد سے 98 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے جب کہ صرف 4 منٹ سے بھی کم وقت میں 80 فیصد چارج ہوجاتی ہے۔کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ بیٹری ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تقریبا 35 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے جو اس سے قبل قائم ریکارڈ سے بھی بہتر کارکردگی ہے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ نئی بیٹری سخت موسمی حالات میں بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھتی ہے۔ منفی 30 ڈگری درجہ حرارت میں کیے گئے تجربات میں یہ بیٹری تقریبا 9 منٹ میں مکمل چارج ہوگئی۔کمپنی کے سربراہ کے مطابق اس کامیابی کی بڑی وجہ بیٹری کے اندر برقی مزاحمت کو انتہائی کم سطح تک لانا ہے جس سے چارجنگ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ماہرین کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی سے برقی گاڑیوں کے استعمال میں تیزی آسکتی ہے کیونکہ اب انہیں چارج کرنا روایتی ایندھن بھرنے جتنا تیز اور آسان ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں